انٹرٹینمنٹ

عروہ اورفرحان کاولیمہ؛خوبروجوڑےنےمحفل لوٹ لی

لاہور: اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کے ولیمہ کی تقریب سجائی گئی  جس میں شوبز ستاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

شوبز کے دو ستارے ہمیشہ کے لئے ایک ہو گئے۔دعوت ولیمہ میں آمد ہوئی تو عروا حسین اور فرحان سعید کے چہرے  کی خوشی دیدنی تھی۔نوبیاہتا جوڑے نے اپنے مستقبل کے پلان بھی بتا ڈالے۔ فرحان کاکہناتھاکہ مجھے عروا کے شوبز میں کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ میں بھی فری ہوکر کانسرٹ کرنے جا رہا ہوں اور عروا کو بھی اجازت دی ہے کہ وہ بھی فلموں میں کام کریں۔

عروا حیسن اور فرحان سعید کی شادی پر نہ صرف  ساتھی اداکار بلکہ مداحوں کی بڑی تعداد بھی انتہائی خوش ہے اور دعاگو ہے کہ یہ دن ان کی زندگی میں خوشیوں کی بہار لے کر آئے ۔

 l 172062 014429 updates

 

 urwa hocane wedding pics

 

 Watch Celebrities Spotted at Urwa Hocane Farhan Saeeds Wedding 4

Watch Celebrities Spotted at Urwa Hocane Farhan Saeeds Wedding 1

1

 

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close