انٹرٹینمنٹ

میا خلیفہ نے بیروت دھماکے کے متاثرین کی مدد کے لیے اپنا چشمہ نیلام کردیا

نیویارک :  لبنانی نژاد اداکارہ میا خلیفہ اپنے آبائی ملک لبنان کے ہولناک دھماکے کے متاثرین کی مدد کے لیے آگے آگئیں

انڈیا ٹائمز کے مطابق میا خلیفہ نے متاثرین کی مدد کے لیے اپنا معروف چشمہ نیلام کرکے اس رقم کو ریڈکراس لبنان کو دینے کا اعلان کر دیا۔

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ کا معروف چشمہ اتنا مہنگا فروخت ہو گیا ہے کہ سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

میا خلیفہ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنے چشمے کی نیلامی کا اعلان کیا تھا جو اب 1لاکھ ڈالر (تقریباً 1کروڑ 68لاکھ روپے) میں فروخت ہو گیا ہے اور انہوں نے یہ رقم ریڈکراس لبنان کو عطیہ کر دی ہے۔

میاخلیفہ کے چشمے کی آن لائن نیلامی کا عمل 16اگست کو مکمل ہوا۔ اس نیلامی میں 193لوگوں نے حصہ لیا اور ایک شخص نے 1لاکھ ڈالر کی بولی دے کر چشمہ خرید لیا۔

چشمے کے علاوہ بھی میا خلیفہ اپنے زیراستعمال رہنے والی دیگر کئی چیزیں بھی نیلام کر رہی ہیں تاکہ ان سے حاصل ہونے والی رقم بھی اپنے آبائی وطن کے مشکل میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لیے عطیہ کر سکیں۔

انہوں نے اپنا ایک استعمال شدہ ریزر بھی نیلامی کے لیے پیش کیا تھا جس کے لیے 79لوگوں نے بولی لگائی اور صرف 6گھنٹے کے اندر یہ استعمال شدہ ریزر 11ہزار 400ڈالر (تقریباً 19لاکھ 21ہزار روپے) میں فروخت ہو گیا۔

میا خلیفہ نے اپنی اس ذاتی کوشش کے علاوہ اپنے مداحوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ براہ راست بھی ریڈ کراس لبنان کو رقم عطیہ کریں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close