Featuredانٹرٹینمنٹ

اداکارہ نمرہ خان حادثے کا شکار، زخمی حالت میں تصاویر وائرل

لاہور : خوبرو اداکارہ نمرہ خان گھر کی سیڑھیوں سے گرکر زخمی ہوگئیں، اداکارہ نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کے ساتھ گھر میں خوفناک حادثہ پیش آگیا، انہوں نے حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ گھر کی سیڑھیوں سے گرکر زخمی ہوگئی ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی زخمی حالت میں لی گئی تصویریں بھی شیئر کی، جس میں ان کی ناک پر لگے زخم واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سر میں لگی اندرونی چوٹ بہت تکلیف دہ ہے، ناک پر لگے زخم آپ سب کی دعاؤں سے بہتر ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ نمرہ خان 2014 میں کار حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں اور ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی حالت تشویش ناک ہے لیکن ہمت اور حوصلے سے اداکارہ خود کو صحت یاب کرنے میں کامیاب ہوگئی تھیں.

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close