انٹرٹینمنٹ

مشہور بھارتی فیشن ڈیزائنر پراسرار طور پر ہلاک

نئی دہلی : معروف بھارتی فیشن ڈیزائنر شربری دتہ اپنے گھر میں پراسرار طور پر ہلاک ہوگئیں، اُن کی لاش بیت الخلاء سے برآمد ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شریبری دتہ کلکتہ میں واقع اپنے گھر میں اکیلی رہتی تھیں، وہ گزشتہ روز اپنے گھر کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

پولیس کو جب اطلاع ملی تو بھاری نفری اُن کی رہائش گاہ پہنچی اور پھر لاش کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم بھی کیا جس کی رپورٹ چوبیس گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی سامنے نہیں آئی۔

ڈاکٹرز نے ابتدائی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ 63 سالہ شربری دتہ کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی مگر حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شربری دتہ معروف بنگالی شاعر اجت دتہ کی صاحبزادی تھیں جنہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد فیشن ڈیزائنگ پڑھی اور پھر اس شعبے میں قدم رکھ کر اپنا نام بنایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close