انٹرٹینمنٹ

اسٹیج اداکارہ کو سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور : معروف اسٹیج اداکارہ پائل چوہدری بھی مبینہ طورپر سسرالیوں کے تشدد کا نشانہ بن گئیں

اسٹیج اداکارہ پائل چوہدری کو والد سمیت مبینہ طورپر سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کے بعد قانونی کارروائی کیلئے پائل چوہدری نے تھانہ ہربنس پورہ میں درخواست دے دی۔

اداکارہ پائل چوہدری کو ان کے سسر حاجی نیاز، چچا سسر اور دیگر سسرالیوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔

دائر درخواست میں پائل چوہدری نےموقف اپنایا کہ شوبز میں کام کرنے والے بھی انسان ہیں،ان کی بھی عزت ہے ، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہربندہ بدمعاش بنا پھرےاور ظلم کرے، ہم نے کسی کا کچھ نہیں بگاڑا،شادی کی لیکن انہیں کئی بار تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پائل چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ اعلیٰ حکام سے اپیل کرتی ہیں کہ ان کو انصاف دلائیں، ان کی گاڑی بھی سسرالیوں سے برآمد کروا کردیں۔

پائل چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ ان کے والد پر بھی تشدد کیا گیا، انہیں اپنے سسرالیوں سے جان کا خطرہ ہے، پولیس قانونی کارروائی عمل میں لائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close