انٹرٹینمنٹ

ویب سیریز "چڑیلز” پر عائد پابندی اٹھالی گئی

ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘پر غیراخلاقی گفتگو کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی تھی

ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ پر پاکستان میں عائد پابندی ختم کردی گئی۔

ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘پر غیراخلاقی گفتگو کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی تھی

بھارتی اسٹریمنگ چینل زی5 پر نشر ہونے والی پاکستانی ویب سیریز’’چڑیلز‘‘ پر تین روز قبل پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی

لیکن اب اس ویب سیریز کے ہدایت کار عاصم عباسی نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ ’’چڑیلز‘‘ پر سے پابندی کو اٹھالیا گیا ہے جس کے بعد پاکستانی صارفین بھی اسے دیکھ سکتے ہیں۔

ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ پر دکھائے جانے والے ایک سین میں اداکارہ حنا خواجہ بیات نہایت غیراخلاقی گفتگو کرتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔ اس گفتگو پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض اتھایا تھا جس کی وجہ سے زی 5 نے اس ویب سیریز پر پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی تھی۔

اس پابندی کے خلاف کئی فنکاروں نے آواز اٹھائی تھی اور اب ’’چڑیلز‘‘ کے ہدایت کار نے پابندی اٹھانے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویب سیریز ’’چڑیلز‘‘ میں یاسرہ رضوی، ثروت گیلانی، مہربانو اور نمرہ بچہ نےمرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close