انٹرٹینمنٹ

اپنی سانولی رنگت سے بہت مطمئن ہو ں

سانولی رنگت کے باعث ’بدصورت‘ کہا گیا

سہانا خان نے اس بار اپنی ایک حساس پوسٹ کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

سہانا خان نے حسب روایت انسٹاگرام پر اپنی بولڈ تصویر شیئر کرتے ہوئے ہندوستان سمیت دنیا بھر میں اہمیت رکھنے والے چہرے کی رنگت کے مسئلے پر بات کی۔

سہانا خان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں انکشاف کیا کہ انہیں بچپن سے 12 سال کی عمر تک ان کی سانولی رنگت کی وجہ سے انہیں بدصورت کہا جاتا تھا۔

بولی وڈ بادشاہ کی بیٹی نے لکھا کہ اس وقت دنیا بھر میں جو بہت ساری باتیں چل رہی ہیں، ان میں رنگت کا مسئلہ بھی ہے، جسے اب حل کرنا ضروری بن گیا ہے۔

سانولی رنگت کا مسئلہ تمام نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کا ہے جو اس کے باعث احساس کمتری کا شکار بن رہے ہیں اور اسی احساس کے ساتھ ہی بڑے ہو رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

There’s a lot going on right now and this is one of the issues we need to fix!! this isn’t just about me, it’s about every young girl/boy who has grown up feeling inferior for absolutely no reason. Here are just a few of the comments made about my appearance. I’ve been told I’m ugly because of my skin tone, by full grown men and women, since I was 12 years old. Other than the fact that these are actual adults, what’s sad is that we are all indian, which automatically makes us brown – yes we come in different shades but no matter how much you try to distance yourself from the melanin, you just can’t. Hating on your own people just means that you are painfully insecure. I’m sorry if social media, Indian matchmaking or even your own families have convinced you, that if you’re not 5″7 and fair you’re not beautiful. I hope it helps to know that I’m 5″3 and brown and I am extremely happy about it and you should be too. #endcolourism

A post shared by Suhana Khan (@suhanakhan2) on

شاہ رخ خان کی بیٹی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہیں بچپن میں ہی اپنے قریبی رشتہ دار اور بالغ افراد ہی ان کی سانولی رنگت کی وجہ سے ’بدصورت‘ کہا کرتے تھے۔

انہوں نے لکھا کہ اگر رنگت اور قد کی وجہ سے کسی سے اپنے ہی خاندان کے افراد یا قریبی دوست ہی نفرت کرنے لگیں تو متاثرہ شخص احساس کمتری کا شکار بن جاتے ہیں۔

سہانا خان نے لکھا کہ ایسے لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ ہم سب بھارتی ہیں، جس وجہ سے ہم پیدائشی سانولے یا گہری رنگت والے ہوتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی لڑکی کا قد 5 فٹ 7 انچ نہیں ہوگا یا اس کی رنگت گوری نہیں ہوگی تو اسے بدصورت ہی سمجھا اور کہا جائے گا۔

ساتھ ہی سہانا خان نے لکھا کہ ان کا قد 5 فٹ تین انچ ہے اور ان کی رنگت سانولی ہے اور وہ اپنی رنگت اور قد کے حوالے سے بہت مطمئن ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close