انٹرٹینمنٹ

میرا گورا ہونے کا خواب پورا ہو گیا

آمنہ الیاس نے رنگ گورا کرنے کی مخالفت میں آٹے میں منہ ڈال کر لوگوں کو ایک پیغام دیا۔

اداکارہ آمنہ الیاس نے اس بار منفرد انداز اپناتے ہوئے رنگ گورا کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ رنگ تبدیل کرنے کے بجائے خود کو پہچانیں۔

اداکارہ نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنا نام بتانے کے بعد اپنا منہ آٹے سے بھرے تسلے میں ڈال دیا۔

 

View this post on Instagram

 

Mera gora bannay ka sapna sach hua… Happy birthday to me! 🥳 MUA BY @hunnyharoon DOP @hussain.piart

A post shared by Amna Ilyas (illy) (@aamnailyas) on

چہرے پر آٹا لگنے کے بعد انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب کریں گے مداح میرا اعتبار، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ خدا کے لیے خود کو پہچانو۔ اداکارہ نے شیئر کردہ ویڈیو کے کیپشن میں خود کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ آج میرا گورا ہونے کا خواب پورا ہو گیا۔

اس سے قبل بھی آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں کو آڑے ہاتوں لے چکی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ انڈسٹری سے وابستہ میری کچھ ساتھی فنکارائیں پیسوں کی خاطر ایک عرصے سے رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کر رہی ہیں۔

لیکن میں آج میں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ آپ لوگ بدصورت نہیں بلکہ بہت خوبصورت اور پر کشش ہیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close