More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredانٹرٹینمنٹ

ملالہ یوسفزئی کی کہانی نے مجھے آبدیدہ کردیا : ٹوئنکل کھنہ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

بولی وڈ اداکار ٹوئنکل کھنہ انسانی حقوق کی کارکن ملالہ یوسف زئی سے گفتگو کرتے ہوئے وہ آبدیدہ ہوگئی تھیں۔

ٹوئنکل کھنہ نے حال ہی میں اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ٹوئیک انڈیا پر ملالہ یوسف زئی کا انٹرویو لیا تھا۔
ٹوئنکل کھنہ نے ملالہ یوسف زئی کا انٹرویو اپنے ادارے کی سیریز کے تحت لیا جس میں وہ زندگی کے مختلف شعبوں میں کامیاب ہونے والے افراد کا انٹرویو لے چکی ہیں جن میں ودیا بالن، طاہرہ کشیپپ، چیتنا سنگھ گالا، سدھا مرتی اور ریواٹھی راؤ شامل ہیں۔

چند روز قبل ٹویک انڈیا کے پلیٹ فارم پر آن لائن بات کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے کہا تھا کہ ان کی خودمختاری، آزادی اور مشہوری میں بھی ان کے والد کا کردار ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے ٹوئنکل کھنہ سے بات کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ کم عمری میں ہی ان کے والد نے ان کی تعلیم پر توجہ دی، کیوں کہ ان کے والد کے خیال کے مطابق تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے، جس سے خاتون حقیقی طور پر خود مختار ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ خود کو معروف شخصیت نہیں سمجھتیں اور نہ ہی وہ لوگوں سے اس طرح رویہ رکھتی ہیں جیسے معروف شخصیات رکھتی ہیں۔

ملالہ یوسف زئی نے خواتین کی خودمختاری پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کام کے لیے مرد حضرات کو کردار ادا کرنا پڑے گا۔

ملالہ یوسف زئی کو 2014 میں بھارت کے سماجی رہنما کیلاش سیتیارتھی کے ساتھ مشترکہ طور پر امن کا نوبیل انعام دیا گیا تھا، وہ دنیا کی عمر ترین نوبیل یافتہ بنی تھیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close