More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

سنجے دت موذی مرض سے صحیاب ہوگئے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

بولی وڈ سنجے بابا کینسر سے جنگ جیت گئے

رواں برس اگست میں خبریں آئیں تھیں کہ وہ چوتھے اسٹیج کے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں، تاہم اب خبر سامنے آئی ہے وہ موذی مرض سے صحیاب ہوگئے۔

سنجے دت میں کینسر کی تشخیص اس وقت ہوئی تھی جب انہیں اگست میں ہی سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،تاہم چند دن بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اداکار نے اپنی بگڑتی صحت کے مسائل کے باعث فلم اںڈسٹری سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تو بھارتی میڈیا میں ان کے کینسر کی خبریں سامنے آئیں۔

لیکن خبریں سامنے آئی ہیں کہ وہ موذی مرض سے صحت یاب ہوگئے۔

انڈیا ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں سنجے دت کے قریبی دوست اجے اروڑا کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سنجے دت کینسر سے صحت یاب ہوگئے۔

اجے اروڑا کا کہنا تھا کہ وہ پہلے دن سے جانتے تھے کہ ایک دن سب ٹھیک ہوجائے گا اور یہ انتائی خوشی کی خبر ہے کہ سنجے دت کینسر سے صحت یاب ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انڈیا ٹی وی نے سنجے دت کو کینسر کو شکست دینے پر مبارک باد کا پیغام بھی بھجوایا، جس پر اداکار نے نشریاتی ادارے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close