انٹرٹینمنٹ

الوداع 2016؛ دنیا بھر میں نئے سال کا شاندار استقبال

دنیا بھر میں  کہیں خوشیوں کے رنگ، کہیں غموں کے سائے ، کہیں امید کے دیئے تو کہیں ناامیدی کے اندھیرے دیتا ہوا سال 2016 اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے اور نئے سال کا خوش دلی سے استقبال کیا جارہا ہے۔

  

کہیں آتش بازی کے حشر سامانیاں ہیں تو کہیں حسن و جمال کی رعنائیاں، کہیں پھڑکتا ہوا میوزک ہے تو کہیں عبادات کا سکون، دنیا بھر میں بسنے والے اربوں انسان اپنے خطوں، تہذیب، اور روایتوں کے مطابق نئی امیدوں ، امنگوں ، خطرات اور خدشات کے امتزاج میں 2017 کا استقبال کررہے ہیں، سال کا پہلا سورج نیوزی لینڈ سے طلوع ہوا جہاں مختلف شہروں میں نئے سال کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات  کئے گئے تھے۔ نیوزی لینڈ میں سال نو کی سب سے بڑی تقریب آکلینڈ میں ہوئی جہاں اسکائی ٹاور پر آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے سارا شہر ہی امڈ آیا تھا۔
   واضح رہے کہ نئے سال کا آغاز سب سے پہلے پولی نیشن ممالک نیوزی لینڈ، ٹانگا اور سوما سے ہوتا ہے جس کے بعد سورج آسٹریلیا کی سرحد کو چھوتے ہوئے جاپان میں اپنی کرنیں بکھیرے گا، جہاں اس کے استقبال کو دیوانے تیار بیٹھے ہیں جب کہ نئے سال کے نئے سورج کی سب سے آخری رونما ماریکا کی مغربی ریاستوں میں ہوگا۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close