انٹرٹینمنٹ

میں آج بھی منفرد پرفارمنس دے کر دلوں پر راج کر رہی ہوں

اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ بہت سی اداکاراؤں نے اپنا مقام بنانے کے لیے فحاشی کا سہارا لیا۔

میرا کا کہنا ہے کہ شوبز میں شارٹ کٹ سے نہیں بلکہ محنت سے مقام حاصل کیا لیکن میرے نزدیک بہت سی اداکارائیں ایسی بھی ہیں جنہوں نے اپنا مقام بنانے کے لیے فحاشی کا سہارا لیا لیکن اس کے باوجود وہ ناکام رہیں۔

اداکار نے کہا کہ میری ہم عصر اداکارائیں جلد ہی اپنے گھروں میں بیٹھ گئیں لیکن میری پر فارمنس کو ہمیشہ پسند کیا جا تا رہا یہی وجہ ہے کہ اب بھی ملک بھرسے لائیو شوز کی آفرز ملتی ہیں اور مجھے اس بات پر بے انتہا خوشی ہے۔

اداکار میرا کا کہنا ہے کہ میں آج بھی اداکاری میں منفرد پرفارمنس دے کر شائقین کے دلوں پر راج کر رہی ہوں لیکن کون نمبر ون اداکارہ ہے؟ اس کا فیصلہ میں نے یا کسی اور اداکارہ نے نہیں بلکہ شائقین نے کرنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close