انٹرٹینمنٹ

فلم انڈسٹری کے بحران کی وجہ سے فنکاروں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے

اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ سنجیدہ لوگ متحد ہو جائیں تو انڈسٹری کو چند دنوں میں پاؤں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے۔

منشا پاشا نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے بحران کی وجہ سے فنکاروں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے اور پاکستانی سینماؤں پر غیر ملکی فلموں کا غلبہ ہو رہا ہے، ہماری ثقافت بھی متاثر ہو رہی ہے ،فلمسازی کے شعبے کو تحفظ دینا وقت کا تقاضا ہے۔

اداکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے صرف باتیں نہیں عملی اقدامات کرنا ہونگے، سنجیدہ لوگ متحد ہو جائیں تو انڈسٹری کو چند دنوں میں پاؤں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے۔

اداکارہ منشا پاشا اداکارہ تو ہیں ہی تاہم اپنے ویژن سے بھرپور بیانات سے بھی مداحوں میں مقبول ہیں، انہوں نے فلم لال کبوتر میں شاندار اداکاری کا مظٓاہرہ کیا، ان کا کردار ایسی لڑکی کا تھا جو اپنے مقصد کی تکمیل کیلئے اپنی جان تک خطرے میں ڈٓال دیتی ہے اور بالآخر منزل حاصل کر لیتی ہے۔

منشا پاشا ٹی وی ڈراموں میں بھی جاندار اداکاری کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ انہوں نے فلم میں بہترین اداکارہ کیلئے نامزدگی پر سٹائل ایوارڈز کی جیوری سے اظہارتشکر بھی کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close