انٹرٹینمنٹ

ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ انکوائری کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کو عدالت نے بڑا ریلیف دے دیا

اسلام آباد:  ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت انکوائری کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کو عدالت نے بڑا ریلیف دے دیا

ایان علی کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت انکوائری کی درخواست پر سماعت میں جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے پہلے سے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا اور کسٹم کی خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اس کیخلاف کسٹم حکام کی اپیل مسترد کردی۔

کسٹم کی خصوصی عدالت نے 30 مارچ 2016 ایان علی کےخلاف انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت انکوائری کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے بعد اس فیصلے کیخلاف کسٹم حکام نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

جج رانا آفتاب احمد نے فیصلے میں کہا تھا کہ ملزمہ کی ملکیتی رقم کو منی لانڈرنگ کے زمرے میں نہیں لایا جا سکتا۔ کسٹمز کے وکیل عون محمد نے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کسی جرم کے ذریعے کمائی گئی رقم منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتی ہے

دوسری جانب 8 ستمبر2020 کو منی لانڈرنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے وکالت نامہ واپس لے لیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کسٹم حکام کی اپیل پر سماعت کے دوران سردار لطیف کھوسہ کے معاون وکیل نے وکالت نامہ واپس لینے کی استدعا کی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔

معاون وکیل کا کہنا تھا کہ ایان علی اشتہاری ہیں اور وہ خود پیش ہوکر صفائی دیں گی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close