انٹرٹینمنٹ

کولمبیا میں بلیک ایند وائٹ کارنیول سج گیا

رنگارنگ بلیک ایند وائٹ کارنیول سجا، جسمیں لوگوں نے نسلی امتیاز کو مٹانے کیلئے کالے اور سفید رنگ کے ملبوسات پہن کر کارنیول میں شرکت کی۔

کولمبیا میں رنگارنگ کارنیول سجا، جسمیں ہزاروں لوگوں نے موسیقی کی دھن پر رقص کرکے میلے کا آغاز کیا، کارنیول کی افتتاحی تقریب میں ہزاروں افراد رنگ برنگے ملبوسات پہنے دیو ہیکل جانوروں کی شکل کے فلوٹس پر رقص کرتے اور جھومتے گاتے رنگ بکھرتے نظر آئے۔

رنگوں سے بھرپور اس کارنیول میں نسلی امتیاز اور کالے گورے کے فرق کو مٹانے کیلئے شرکاء سفید اور کالے رنگ کے ملبوسات پہن کر شریک ہوئے۔
میلے کی روایت کے مطابق سفید لباس پہنے شرکاء نے اتحاد اور مساوات کا درس دینے کیلئے خود پر سیاہ رنگ بھی ڈآلا ہوا تھا۔

اس کارنیول کا آغاز دو ہزار نو میں کیا گیا تھا، میلے کی روایت کے مطابق سفید لباس پہنے شرکاء نے اتحاد اور مساوات کا درس دینے کیلئے خود پر سیاہ رنگ بھی ڈالتے ہیں ، اسی لئے اس کارنیول کو وائٹ اینڈ بلیک کارنیول کا نام دیا گیا ہے۔

مختلف ثقافتوں کی نمائندگی کی وجہ سے اس کارنیول کو یونیسکو ہیریٹیج آف ہیومنیٹی قرار دے چکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close