Featuredانٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت

ثانیہ مرزا شوبز میں انٹری دینے کو تیار

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی کھیل کے بعد شوبز میں انٹری کی تیاری مکمل۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا ویب سیریز میں لاک ڈاؤن کے دوران مشکلات کی شکار خاتون کا کردار ادا کریں گی۔

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ’’ آلون ٹو گیدر‘‘ نامی ویب سیریز میں ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں جسے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

پانچ اقساط پر مشتمل یہ سیریز ٹیوبر کلوسس (ٹی بی) کے موضوع پر مشتمل ہے جو کہ بھارتی چینل ایم ٹی وی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جنوری میں نشر کی جائے گی۔ اس میں ٹی بی کے موثر علاج سے متعلق عوامی آگاہی دی جائے گی۔

ثانیہ مرزا نے ویب سیریز میں انٹری سے متعلق تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بڑی آبادی کا لاحق ایک دائمی مرض ہے۔ ٹی بی میں مبتلا افراد کی نصف افراد کی عمر 30 سال سے بھی کم ہے یہی وجہ ہے کہ یہ بیماری نوجوان لوگوں کو زیادہ متاثر کر رہی ہے۔ اس بیماری سے متعلق لوگوں کا نظریہ اور سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے کے لحاظ سے آج ہماری نوجوان نسل ملک میں جاری وبا اور امراض کے بارے میں زیادہ حساس، باشعور اور آگاہی رکھتی ہے۔ وہ کسی وبا کی تباہ کاریوں سے بھی واقف ہے لیکن آج کے دور میں ٹی بی کے خلاف جنگ لڑنا قدرے مشکل ہوچکا ہے اور اسی وجہ سے میں نے ایک بااثر شخصیت کے طور پر آگے آنے کا فیصلہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close