انٹرٹینمنٹ

ماڈل و اداکارہ میرا انصاری نے دوسری شادی کرلی

میرا انصاری نے اپنے انسٹاگرام  پر مداحوں کو دوسری شادی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی ماڈل و اداکارہ میرا انصاری نے دوسری شادی کرلی۔

میرا انصاری نے انسٹا گرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے’نئے گھر’ اور ‘شکر گزار’ جیسے ہیش ٹیگ استعمال کیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meera Ansari (@meera.ansari)

تصاویر میں میرا انصاری دوسرے شوہر کے ساتھ خوبصورت و رومانوی انداز میں شادی کی طرز کے فوٹو شوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک تصویر میں میرا انصاری کی انگوٹھی کو نمایاں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دوسری تصویر میں دونوں کو رومانوی انداز میں بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

میرا انصاری کی مذکورہ تصاویر پر کئی لوگوں نے انہیں مبارک باد پیش کی اور کئی افراد نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close