انٹرٹینمنٹ

میرا بیٹا پیدائشی طور پر گلوکار ہے

دبئی: میری خواہش ہے کہ میرا بیٹا کم از کم وہ بھارت جیسے ملک میں گلوکار نہ بنے۔

مقبول گلوکار سونونگم نے کہا ہے کہ میرا بیٹا نیوان نگم پیدائشی طور پر گلوکار ہے

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں گلوکار سونونگم نے کہا ہے کہ میرا بیٹا اگر گلوکار بننا چاہے تو میری خواہش ہے کہ کم از کم وہ بھارت جیسے ملک میں گلوکار نہ بنے، ویسے بھی وہ اب بھارت میں نہیں رہتا بلکہ دبئی میں رہتا ہے اور میں خود بھی یہاں منتقل ہوچکا ہوں۔

سونگم نے یہ بھی کہا کہ میرا بیٹا نیوان نگم پیدائشی طور پر گلوکار ہے لیکن اسے اپنی زندگی میں کسی اور کاموں میں دلچسپی ہے، وہ مشہور گیم ’فارتھ نائٹ‘ کا بہترین کھلاڑی ہے اور اس کا شمار متحدہ عرب امارات کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، وہ لازوال صلاحیتوں سے بھرپور بچہ ہے اسی لیے میں اسے بتانا نہیں چاہتا کہ اسے اپنی زندگی میں کیا کرنا ہے، دیکھتے ہیں کہ وہ خود اپنے لیے کیا کرتا ہے۔

سونونگم کی بھارتی میوزک انڈسٹری سے ناراضی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کیوں کہ کچھ ماہ قبل سونونگم نے اپنی ہی میوزک انڈسٹری کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی سیریز کے بھوشن کمار میوزک انڈسٹری کا مافیا ہے، وہ میرے خلاف لوگوں کو لکھنے کا کہتے ہیں یہاں تک کہ دیگر گلوکاروں کو میری مخالفت میں انٹرویو دینے کا کہتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close