انٹرٹینمنٹ

ٹیلر سوئفٹ نے مسلسل تیسرے سال بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

ٹیلر سوئفٹ نے چھٹی بار سال کی بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے مسلسل تیسرے سال اور مجموعی طور پر چھٹی بار سال کی بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ جیت لیا۔

رواں سال کے امریکن میوزک ایوارڈز میں ٹیلر سوئفٹ کو مجموعی طور پر 4 نامزدگیاں ملی تھیں، جن میں سے وہ تین ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہیں۔

لاس اینجلس میں ہونے والی ورچوئل تقریب میں اگرچہ ٹیلر سوئفٹ آن لائن دستیاب نہیں رہیں تاہم اس کے باوجود وہ بڑے ایوارڈ سمیت مجموعی طور پر تین ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہیں۔

ٹیلر سوئفٹ نے رواں سال مسلسل تیسری بار ‘ارٹسٹ آف دی ایئر’ جب کہ مجموعی طور پر چھٹی بار مذکورہ ایوارڈ اپنے نام کیا، وہ 6 بار یہ ایوارڈ جیتنے والی پہلی گلوکارہ بھی بن گئیں۔

رواں سال ٹیلر سوئفٹ کو سال کی بہترین گلوکارہ، بہترین خاتون پاپ گلوکارہ اور پسندیدہ میوزک ویڈیو کی کیٹیگری میں ایوارڈز دیے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close