انٹرٹینمنٹ

وینا ملک معاملہ کو سلجھانے کی کوشش کررہی ہیں

میری کلائنٹ وینا ملک ہر ممکن معاملہ کو سلجھانے کی کوشش کر رہی ہیں

اداکارہ وینا ملک کے قانونی مشیر تنویر کھوکھر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ میں نے اسد بشیر خٹک سے رابطہ کرکے انہیں مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ اپنے بچوں کی کفالت کے لئے تیار ہیں تو میں ان کی ملاقات بچوں سے کروادوں گا لیکن تاحال انہوں نے میری پیشکش کا کوئی جواب نہیں دیا۔

تنویر کھوکر نے مزید بتایا کہ میں اور میری کلائنٹ وینا ملک ہر ممکن معاملہ کو سلجھانے کی کوشش کررہے ہیں، ہم دونوں نے کسی بھی مقام پرقانون اور اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔

اسد بشیر خٹک اپنے بچوں کی کفالت کے قانونی طور پر ذمہ دار ہیں میری ذاتی رائے میں ان کو بچوں سے زیادہ دولت سے پیار ہے اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ تین سال تک کبھی خاموش نہ رہتے۔

وینا ملک کو اپنے بچوں سے پیار تھا اسی لئے وہ ان کے ساتھ رہ رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close