More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

کورونا نے پاکستان فیشن ویکس کو ملتوی کردیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کورونا وائرس کے باعث فیشن پاکستان ویک 2021 تک ملتوی، رواں برس دسمبر میں فیشن ویک کے انعقاد کا اعلان تھا۔

کورونا کے باعث فلموں کی شوٹنگ اور نمائش کو بھی مؤخر کرکے سینما ہاؤسز کو بھی بند کردیا گیا تھا۔

ستمبر میں فیشن پاکستان کونسل کی نو منتخب چیئرپرسن فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے تصدیق کی تھی کہ فیشن پاکستان ویک (ایف پی ڈبلیو) 2020 کا انعقاد رواں برس دسمبر کو کیا جائے گا۔

ماضی میں فیشن پاکستان ویک کا انعقاد 4 سے 5 دن تک کیا جاتا تھا، تاہم اس بار کورونا کے باعث اسے محض 2 دن تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور ساتھ ہی اس بار ماضی کے مقابلےملبوسات بھی کم پیش کیے جانے تھے۔

ماہین خان کا کہنا تھا کہ اس سال فیشن ویک کے دوران انتہائی کم افراد کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ سماجی دوری پر بھی عمل کیا جائے گا۔

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close