انٹرٹینمنٹ

ہمیں کہانی بدلنے کی ضرورت ہے

 اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ تشدد کرنے والا شخص ہیرو نہیں ہوسکتا ہمیں کہانی بدلنے کی ضرورت ہے۔

ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ معاشرے کی سوچ کوتبدیل کرنے کے لیے ہمیں اپنی فلموں اورڈراموں میں دکھائی جانے والی کہانیوں کوتبدیل کرنا ہوگا۔

ماہرہ خان نے جنسی تشدد سے متعلق کہا کہ اس تشدد کے خلاف بہت سی آوازیں بلند ہوتی ہیں، لوگ سڑکوں پرآتے ہیں لیکن پھریہ سب بھلادیا جاتا ہے، اس کے بعد پھرکوئی خبرآتی ہے، پھریہ ہی سب ہوتا ہے۔

لیکن ہم اپنی عوام کو تربیت دینے کے لیے تیارنہیں ہیں۔ ہمیں ایسے پروگرامز بنانے چاہیئں جس سے بچوں کی تربیت ہو لیکن ہم اس کے بارے میں کھل کربات کرنے کے لیتے بھی تیارنہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ٹی وی سیریزاورفلموں میں موجود کہانی بدلنی چاہیئے۔ ہم صرف یہ نہیں دکھا سکتے کہ کہ عورت پر ظلم ہورہا ہے۔ اورپھرعورت کو اس ہی شخص سے محبت ہوجائے اوراسی شخص کوہم ہیرو بھی دکھاتے ہیں۔ تشدد کرنے والا شخص ہیرو نہیں ہوسکتا۔ ہمیں کہانی بدلنے کی ضرورت ہے اوریہاں میں بھی ذمہ داری لیتی ہوں کیونکہ میں بھی میڈیا کا حصہ ہوں۔

مجھ سے بہت سی رنگ گورا کرنے والی کریموں اورمصنوعات کے لیے رابطہ کیا گیا تھا، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ایسے پراڈکٹ کا حصہ بن کر میں ایک ایسے خیال کی توثیق کررہی ہوں کہ گہرے رنگ کی لڑکی لڑکا یا کوئی بھی اتنا خوبصورت یا پرکشش نہیں ہوتا جتنا ایک گورے رنگ کا حامل شخص خوبصرت ہوتا ہے۔ دراصل مجھے کبھی یہ بات سمجھ نہیں آتی۔

ہمسفر ڈرامے ہرملنے والے پہلے ایوارڈ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ ایوارڈ ان کے لیے ہمیشہ خاص ہی رہے گا کیونکہ اس ڈرامے نے انہیں ایک اداراہ بنایا البتہ وہ اس کے بعد متعدد ایوارڈزاپنے نام کرچکی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close