انٹرٹینمنٹ

لوگ مجھے پڑھاکو انسان کہتے ہیں

مجھے صرف محبت کی کہانیاں اور ناول پڑھنا بہت اچھا لگتا ہے

بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل زرین خان کہتی ہیں میں کتابیں پڑھنے کی بےحد شوقین ہوں۔

زرین خان کہتی ہیں کہ کتابیں پڑھنے کی اس قدر شوقین ہیں کہ ایک ہی دن میں پوری کتاب ختم کر دیتی ہیں۔

زرین خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے شوق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کتابیں پڑھنے کی بہت شوقین ہوں اور جب میں کوئی کتاب پڑھنا شروع کرتی ہوں تو ایک ہی دن میں اُسے مکمل پڑھ لیتی ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ کتاب کا عنوان میری دلچسپی کے مطابق ہونا چاہیئے۔

زرین خان نے کہا کہ جو لوگ مجھے بےحد قریب سے جانتے ہیں وہ کتابوں کے بارے میں میرے شوق سے باخوبی واقف ہیں اور وہ مجھے ایک پڑھاکو انسان کہتے ہیں، اُنہیں معلوم ہے کہ میں کتابوں سے کتنی زیادہ محبت کرتی ہوں‘۔بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے واقعی میں صرف محبت کی کہانیاں اور ایسے ہی دیگر ناولوں نہیں بلکہ مختلف عنوانات پر مبنی کتابیں پڑھنا بہت اچھا لگتا ہے۔

میں نے فلسفے اور سائنس پر مشتمل کتابیں بھی پڑھیں ہیں لہٰذا یہ مختلف عنوانات ہیں جو مجھے بہت پسند ہیں۔

معروف بالی ووڈ اداکارہ اور ماڈل زرین خان نے 2009ء میں فلم ’ویر‘ میں اداکار سلمان خان کی ہیروئن کا کردار نبھا کر شہرت حاصل کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close