انٹرٹینمنٹ

کوک اسٹوڈیو 2020: ‘نہ ٹُٹیا وے’

 کوک اسٹوڈیو سیزن 2020 میں خواتین ترانہ ‘نہ ٹُٹیا وے’ بھاگیا

کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر روحیل حیات نے انکشاف کیا تھا کہ رواں سال ریلیز ہونے والا سیزن 13 واں نہیں ہوگا بلکہ اس بار خصوصی سیزن جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ اس بار ریلیز ہونے والے سیزن کو کوک اسٹوڈیو سیزن 2020 کا نام دیا گیا ہے اور اس بار مجموعی طور پر 12 گانے جاری کیے جائیں گے۔

خواتین کے ترانے ‘نہ ٹُٹیا وے’ سے کوک اسٹوڈیو سیزن 2020 کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن کی پہلی قسط میں 3 گانے جاری کیے گیے ہیں جن میں ‘نہ ٹُٹیا وے’، ‘جاگ راہی’ اور ‘دل کھڑکی’ شامل ہیں۔

دیگر سیزن کے برعکس اس سیزن کی قسط میں تمام اصل گانے پیش کیے گئے جن میں خواتین کو بااختیار بنانے پر مبنی خواتین کا ترانہ بھی شامل ہے۔

‘نہ ٹُٹیا وے’ گانے کو میشا شفیع، فریحہ پرویز، سحر گل خان، صنم ماروی، وجیہہ نقوی اور زارا مدنی پیش کیا۔

یہ کوک اسٹوڈیو کی تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ سیزن کی تمام خواتین فنکاراؤں نے پہلی مرتبہ ایک ساتھ گانا گایا ہے تاہم ہر گلوکارہ کی علیحدہ ریکارڈنگ کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close