Featuredانٹرٹینمنٹ

معروف بالی ووڈ اداکارہ بھی کرونا وائرس کا شکار

ممبئی : لیجنڈری اداکار رشی کپور کی اہلیہ و اداکارہ نیتو کپور نے بھی کرونا وائرس کی لپیٹ میں آگئیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 62 سالہ اداکارہ نیتو کپور نے بتایا کہ وہ اس ہفتے کے شروع میں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں۔

نیتو کپور پچھلے ہفتے انیل کپور اور ورن دھون کے ساتھ فلم ’جگ جگ جیو‘ کی عکس بندی میں مصروف تھیں جب یہ خبر منظر عام پر آئی کہ فلم کی پوری ٹیم کورونا وائرس کا شکار ہوگئی۔

واضح رہے کہ فلم کی عکس بندی بھارتی شہر چندی گڑھ میں ہورہی تھی۔

دوسری جانب اداکار انیل کپور نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے جبکہ ورن دھون نے بھی اپنی کورونا وائرس مثبت آنے کی رپورٹ مداحوں سے پیر کے روز شیئر کی تھی۔

اداکارہ نیتو کپور جو کہ اس ہفتے ممبئی واپس آگئی ہیں، انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی درخواست کی ہے۔

اداکارہ نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جو پوسٹ کی ہے اُس میں لکھا ہے کہ ’اس ہفتے کے آغاز میں کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھی، جس کے بعد تمام احتیاطی تدابیر کو فالو کیا جارہا ہے’۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close