انٹرٹینمنٹ

ہالی ووڈ اداکارہ لِنڈسےلوہان کاانسٹراگرام پر’اسلام وعلیکم‘ کا پیغام

لِنڈسےلوہان نے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر سے اپنی پرانی تصاویرہٹادیں اور اسلام وعلیکم لکھاہے جس سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اداکارہ نے بطور مسلمان اپنی زندگی کا نیا آغاز کیا ہے۔

تازہ رپورٹ کے مطابق30 سالہ اداکارہ حال ہی میں مشرق وسطیٰ کی ثقافت کے مطالعے کےلیے دبئی منتقل ہوئی تھیں اور وہاں وہ اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی کھولنے والی ہیں۔

ہالی ووڈ اداکارہ لِنڈسےلوہان سے متعلق اس سےقبل بین الاقوامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی تصاویر منظرعام پر آئی تھیں کہ اداکارہ اسلام کا مطالعہ کررہی ہیں،جس کی اداکارہ نے بعد میں تصدیق کی تھی۔

لِنڈسےلوہان کی گزشتہ سال اپریل میں تصاویرسامنے آئیں جس میں وہ قرآن مجید تھامے نیویارک کی گلیوں میں گشت کررہی تھیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کا کہناتھاکہ قرآن مجیدسے بہت کچھ سیکھنےکوملاجس سے میرے لیےروحانیت کےدروازے کھلے اورمیں حقیقت کو جان پائی لیکن امریکی معاشرے نےمجھےقرآن مجید ہاتھ میں لینے پرشیطان بناکرپیش کیا۔

یاد رہےکہ گزشتہ سال اکتوبر 2016 کو ہالی ووڈ اداکارہ نے ترکی میں ایک شامی مہاجر کی جانب سےتحفہ دیا گیا ہیڈ اسکارف سر پر باندھ کر سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کی تھی،جس پرانہیں تنقید کانشانہ بنایاگیاتھا۔

واضح رہےکہ ہالی ووڈ اداکارہ لِنڈسےلوہن کو’’مین گرلز‘‘ اور ’’فریکی فرائیڈے‘‘جیسی کامیاب فلموں میں شاندار اداکاری نےشہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close