Featuredانٹرٹینمنٹ

انور مقصود بھی کرونا کا شکار ہوگئے

معروف مزاح نگار انور مقصود بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انور مقصود کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا، ان کا ٹیسٹ چند روز پہلے مثبت آیا اسی لیے اب طبیعت بہتر ہے۔

ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انور مقصود کا علاج گھر پر ہی جاری ہے۔

انور مقصود پاکستان شوبز کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جو 35 سال سے اس صنعت سے وابستہ ہیں۔ وہ ایک اداکار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان، مزاح کار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مصور بھی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں جان لیوا کرونا وائرس کی دوسری لہر اب تک ہزاروں افراد کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے، جن میں ملک کی نامور سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات بھی شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close