Featuredانٹرٹینمنٹ

اپنا نیا گانا “ہارٹ اٹیک” عائشہ عمر کے نام کر دیا : ایڈریئن سینا

رومانین موسیقار ایڈریئن سینا نے عائشہ عمر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

انسٹاگرام پر لائیو شو کے دوران رومانین بینڈ ایکسینٹ کے موسیقار ایڈریئن سینا نے پاکستانی میزبان سارہ بلوچ سے انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ عائشہ عمر کو پسند کرتے ہیں حالانکہ ان دونوں کی کبھی کوئی ملاقات بھی نہیں ہوئی۔

رومانین موسیقار نے عائشہ عمر کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا نیا گانا “ہارٹ اٹیک” عائشہ عمر کے نام کر دیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sara Baloch (@sarabalochofficial)

عائشہ عمر یہ سب سن کر شرما گئیں اور اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ میں کیا بولوں تاہم مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے۔ عائشہ عمر نے گلوکار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرکے بہت خوشی محسوس ہوگی اور میں اس وقت کا بے چینی سے انتظار کررہی ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close