انٹرٹینمنٹ

سارا علی خان نے کس ساتھ منایا نئے سال کا جشن ، تصویر وائرل

بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان نے سوشل میڈیا پر بھائی ابراہیم کے ساتھ تصویر شیئر کی

تصویر میں سارا علی خان اور ابراہیم سخت ٹھنڈ میں آگ کے پاس بیٹھے نظر آرہے ہیں ۔

بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان نے اپنے بھائی ابراہیم کے ساتھ نئے سال کا جشن منایا ۔ سارا اور ابراہیم کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔

ابراہیم کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے سارا نے کیپشن میں لکھا : نئے سال کی آپ کی بہت بہت مبارکباد ۔ میرے بھائی کے ساتھ یہ ہمیشہ ہی خاص ہوتا ہے ۔ وہ میرے سبھی خوف و ڈر کو دور کردیتا ہے اور ہمیشہ میرے آنسو پوچھنے کیلئے تیار رہتا ہے ۔

سارا کی اس پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے فینس انہیں نئے سال کی مبارکباد دے رہے ہیں ۔ تصویر میں سارا علی خان اور ابرہیم کو بون فائر کے مزے لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

دونوں کی یہ تصویر سارا علی خان نے کچھ گھنٹے پہلے ہی شیئر کی تھی اور اب تک آٹھ لاکھ سے زیادہ لائیکس مل چکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close