انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن کی نواسی کی ایسی تصویر ہوئی وائرل۔۔۔۔۔

نویا نندا بالی ووڈ کی سب سے مشہور اسٹارکڈس میں سے ایک ہیں

امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن نندا بھلے ہی لائم لائٹ سے دور رہتی ہوں ، لیکن ان کی لاڈلی اور بگ بی کی نواسی نویا نندا خبروں میں بنی رہتی ہیں ۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ کو پبلک کیا ہے ، جس کے بعد ان کی خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں ۔ نویا نے نئے سال پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ، جو کافی زیادہ وائرل ہورہی ہیں ۔

نئے سال کے موقع پر نویا نندا نے اپنی دوست کے ساتھ کئی تصاویر شیئر کی ہیں ۔ تصویروں میں نویا گولڈ شمر ڈریس میں نظر آرہی ہیں اور وہ اس آوٹ فٹ میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔

نویا نندا اپنے خوش مزاج انداز کیلئے مشہور ہیں اور ان کی تصویروں میں یہ دیکھنے کو بھی ملتا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close