انٹرٹینمنٹ

اداکارہ جھانوی کپور نے عالیشان گھر کی ملکیت حاصل کرلی

 سری دیوی کی بیٹی بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے 39 کروڑ کا نیا گھر خرید لیا

جھانوی کپور بھی مہنگے گھر رکھنے والی بالی وڈ شخصیات میں شامل ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جھانوی کپور نے ممبئی میں 39 کروڑ روپے (85 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کے عالیشان گھر کی ملکیت حاصل کرلی ہے۔

3،456 مربع فٹ پر پھیلاجھانوی کپور کا عالیشان گھر ممبئی کی جوہو بلڈنگ کی 14,15اور 16 ویں منزل پر قائم ہے۔ اداکارہ نے گھر خریدنے کے معاہدے کی تکمیل گزشتہ ماہ 7 دسمبر کو مکمل کی۔

بھارتی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے 78 لاکھ روپے اسٹامپ ڈیوٹی کی مد میں اداکیے۔

عالیشان گھر خریدنے کے بعد اداکارہ جھانوی کپور بھی مہنگے ترین گھر رکھنے والی بالی وڈ شخصیات میں شامل ہوگئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close