انٹرٹینمنٹ

آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستانی فلمساز اور سماجی کارکن شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ہانگ کانگ کے ایک میگزین کی جانب سے ایشیا کے بہترین ہدایت کاروں کی ایک فہرست مرتب کی گئی اور اس فہرست میں صرف 18 بہترین ہدایت کاروں کو شامل کیا گیا۔

جبکہ فلم انڈسٹری میں نمایاں کردار ادا کرنے پر پاکستانی فلمساز وہدایت کار شرمین عبید چنائے بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیب ہوگئی ہیں۔

ساتھ ہی ساتھ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس اسٹوری کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے نے ’’ٹیٹلر ہانگ کانگ‘‘ میگزین کا شکریہ ادا کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close