More share buttons
Share with your friends










Submit
انٹرٹینمنٹ

مادھوری ڈکشٹ کی ویب سیریز میں انٹری

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

 بالی ووڈ کی سُپر ہٹ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اب ویب سیریز کی دُنیا میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اب پروڈیوسر کرن جوہر کی ویب سیریز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

اس ویب سیریز میں مادھوری ڈکشٹ ایک ایسی سُپر اسٹار کا مرکزی کردار ادا کریں گی جو پُراسرار طور پر لاپتہ ہوجاتی ہے۔

مادھوری ڈکشٹ کےساتھ ویب سیریز میں بالی ووڈ اداکار سنجے کپور بھی نظر آئیں گے۔

اس حوالے سے مادھوری ڈکشٹ نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ’مجھے سنجے کپور کے ساتھ ایک مرتبہ پھر کام کرنے پر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کیونکہ ہم نے 25 سال قبل 1995 میں فلم ’راجہ‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

مادھوری ڈکشٹ نے ویب سیریز کی شوٹنگ سے متعلق بتایا کہ ’اس ویب سیریز کی شوٹنگ گزشتہ سال مارچ میں ہونی تھی لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے اس کی شوٹنگ اکتوبر میں شروع کی گئی۔

بالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ ’تاخیر کی وجہ سے ویب سیریز کی شوٹنگ رواں سال مارچ میں مکمل ہوگی۔‘

واضح رہے کہ مادھوری ڈکشٹ کی آخری فلم ’کلنک‘ 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close