انٹرٹینمنٹ

روبینہ دلیک کا پاکستانی مداحوں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام

بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک نے اپنے پاکستانی مداحوں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

بگ باس کے سیزن 14 کی ٹرافی اپنے نام کرنے کے بعد فاتح روبینہ دلیک نے جہاں اپنے بھارتی مداحوں کو شکریہ ادا کیا تو وہیں اب اُنہوں نے اپنے پاکستانی مداحوں کے نام بھی ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

روبینہ دلیک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے تمام پاکستانی مداحوں کے لیے بےانتہا محبت۔

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ’پاکستانی مداحوں نے مجھے جس قدر محبت دی، میں اُسے حاصل کرکے بہت زیادہ خوشی محسوس کررہی ہوں۔‘

یاد رہے کہ بگ باس کے سیزن 14 میں روبینہ دلیک کی ناقابل تعریف پرفارمنس دیکھنے کے بعد اُنہیں ناصرف بھارت بلکہ پاکستان سے بھی لاکھوں مداحوں نے خوب سپورٹ کیا۔

روبینہ دلیک بگ باس کے سیزن 14 کی وہ واحد کنٹسٹنٹ تھیں جنہوں نے  بگ باس کے گھر میں سب سے زیادہ وقت گزارا۔

بگ باس 14 کے فائنل میں پانچ کنٹسٹنٹ پہنچے تھے جن میں روبینہ دلیک، راہول ویدیا، علی گونے، نیکی تمبولی اور راکھی ساونت شامل تھیں۔

آخر میں یہ مقابلہ روبینہ دلیک اور راہول ویدیا کے درمیان چلا اور پھر بالی ووڈ اداکار اور اس شو کے میزبان سلمان خان نے روبینہ دلیک کو زیادہ ووٹس ملنے کی بنا پر بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح قرار دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close