انٹرٹینمنٹ

وہ بھارتی اداکار جس کا کام صرف ماورہ حسین کو گھورنا ہے، ایسی تصاویر کہ بڑی شرمندگی اٹھانی پڑ گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کی خوبصورتی ہر دیکھنے والے کو دیوانہ کر ہی دیتی ہے لیکن بھارتی فلم ”صنم تیری قسم“ میں ان کے ساتھی اداکار تو کچھ ایسے دیوانے ہوئے ہیں کہ ہر جگہ ماورہ حسین کو ہی گھورتے دکھائی دیتے ہیں جس کا ثبوت وہ تصاویر ہیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ 
اس جوڑی نے ”صنم تیری قسم“ فلم سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا ہے اور فلم میں ان دونوں کی اداکاری اور جوڑی کو خوب پسند کیا گیا ہے لیکن ہرش وردھنے صرف اصل زندگی میں بھی ماورہ حسین کے ”دیوانے“ دکھائی دیتے ہیں۔ فلم کی پروموشن کیلئے منعقدہ تقریباً تمام ہی تقاریب میں ہرش وردھن ماورہ کو گھورتے نظر آئے اور ان کی تصویر کا ایک ہی پوز بھی نظر آیا جس میں وہ ماورہ کو کمر سے پکڑے ان کے چہرے کو نظریں جمائے کھڑے ہیں۔ 
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل وہ اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ ” بہت کم لڑکیاں روتے ہوئے سُندر دکھائی دیتی ہیں“۔  تصاویر دیکھ کر آپ بھی یہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ ہرش! اب بس بھی کر دو۔۔۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close