انٹرٹینمنٹ

زید میری زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ ہے

اداکارہ گوہر خان نے اپنے شوہر زید کو اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت تحفہ قرار دیا ہے۔

گوہر خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کے ساتھ اُن کے شوہر زید دربار بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوہر خان نے خوبصورت لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ زید اور گوہر محبت بھری نظروں سے ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں۔

گوہر خان نے اپنی اس دلکش ویڈیو کو ایک خوبصورت کیپشن بھی دیا، اُنہوں نے اپنے شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میرے ہر اچھے بُرے وقت میں ساتھ دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔

بالی ووڈ اداکارہ نے لکھا کہ ’میں بہت خوش نصیب ہوں کہ میرے سب سے مشکل وقت میں آپ میرا سہارا تھے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by GAUAHAR KHAN (@gauaharkhan)

اُنہوں نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ نے آپ کو میری زندگی میں شامل کرکے مجھے اب تک کا سب سے بہترین اور اہم تحفہ دے دیا ہے۔‘

گوہر خان نے مزید لکھا کہ ’زید! میں آپ سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں۔

بالی ووڈ اداکارہ کی اس پوسٹ پر صرف پانچ گھنٹوں میں ایک لاکھ 19 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں گوہر خان کے والد ظفر احمد خان شدید علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

والد کے انتقال کی خبر گوہر خان اور اُن کے شوہر زید دربار نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close