انٹرٹینمنٹ

اداکار عوامی شخصیت ہوتے ہیں عوامی ملکیت نہیں

 مایا علی کا سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنانے والے افراد کو پیغام

اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے افراد کو پیغام دیا ہے کہ اداکار عوامی شخصیت ضرور ہوتے ہیں مگر عوامی ملکیت نہیں ہوتے۔

مایا علی نے سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنانے والے افراد کو خصوصی پیغام دیا کہ ان کی تنقید بعض مرتبہ اداکاروں کے دل پر اثر کرتی ہے، اس لیے تنقید کرنے سے قبل سوچا کریں کہ وہ کیا لکھ رہے ہیں۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ یہ سچ ہے کہ اداکار عوامی شخصیت ہوتےہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ عوامی ملکیت ہوتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

مایا علی نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ عوامی شخصیت اور عوامی ملکیت کے فرق کو سمجھیں اور یہ بھی یاد رکھیں کہ وہ صرف وہی چیز دیکھ رہے ہوتے ہیں، جسے اداکار دکھانا چاہ رہے ہوتے ہیں۔

مایا علی کا کہنا تھا کہ بطور اداکار انہیں کسی کی تنقید پر کوئی اعتراض نہیں مگر بطور شخص انہیں ذاتی تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر اعتراض ہے اور کسی کو کوئی حق نہیں کہ کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close