انٹرٹینمنٹ

اداکارہ آمنہ الیاس کورونا وائرس کا شکار ہو گی

 معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

آمنہ الیاس نے اپنے مداحوں اور دوستوں کو ایک بڑی خبر کی اطلاع دینے کے لیے سوشل میڈیا کا رُخ کیا۔

اداکارہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

آمنہ الیاس نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’میری گزارش ہے کہ حالیہ دنوں میں جس نے بھی مجھ سے ملاقات کی ہے وہ لازمی اپنا کورونا ٹیسٹ کروائے۔

واضح رہے کہ آمنہ الیاس کے علاوہ بھی پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار863ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار471ہو چکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close