انٹرٹینمنٹ

پاکستانی اکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ 100 کروڑ کے کلب میں شامل

پاکستانی اکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی اداکارہ کا اعزاز حاصل کرلیا۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں پاکستان کے بہت سے اداکاروں نے قسمت آزمائی کی لیکن انھیں کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی تاہم تمام پابندی، مسائل اور مشکلات کے باوجود ماہرہ خان نے کامیابی حاصل کی۔

فلم رئیس کی کامیابی کے بعد پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نہ صرف 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بھی بن گئی ہیں بلکہ بے پناہ شہرت بھی پائی۔

ان سے قبل پاکستانی اداکار فواد خان نے بھارتی کرن جوہر کی فلم کپور سنز میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

ماہرہ خان فلم رئیس میں پہلی بار بالی ووڈ کے کنگ خان کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئی ہے، فلم پہلے سات دنوں میں 139کروڑ کا بزنس کر چکی ہے جبکہ اس کی نمائش جاری ہے اور دن بدن فلم کے کاروبار میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

خیال رہے حمائمہ ملک ، ماورا ہوکین اور میرا سمیت دیگر پاکستانی اداکارئیں بالی ووڈ میں کام کرچکی ہے لیکن وہ کامیابی نہ حاصل کرسکی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close