انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان اپنی اگلی پروڈکشن میں خود بھی جلوہ گر ہوں گی

 ماہرہ خان ایک مرتبہ پھر اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔

ماہرہ نے مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی اگلی پروڈکشن میں خود بھی جلوہ گر ہوں گی۔

ماہرہ نے پروجیکٹ سے متعلق مزید بتایا کہ ’یہ ایک سوانح حیات ہوگی لیکن ہمارے پاس آپ کو بتانے کے لیے ابھی صرف اتنا ہی ہے۔‘

علاوہ ازیں ماہرہ خان نے تکمیل کے مراحل میں موجود اپنے پروجیکٹ ’بارہواں کھلاڑی‘ سے متعلق بھی بات کی۔

انھوں نے بتایا کہ کرکٹر شعیب ملک اور اداکار فواد خان بھی اس کا حصہ ہوں گے۔

ماہرہ کا کہنا تھا کہ میں ان دونوں شخصیات کی شکرگزار ہوں جنھوں نے ہمارے لیے کام کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close