انٹرٹینمنٹ

معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویب نیوز (26 مارچ 2021) شوبز ستارے اپنے آپ کو مداحوں کے دلوں میں زندہ رہنے کے لیے کچھ نا کچھ کرتے رہتے ہیں اورکچھ بھی نا ہوئی تو وہ سوشل میڈیا پر کوئی دلچسپ ویڈیو وائرل کر کے اپنی پروموشن کر لیتے ہیں۔اسی طرح کا کام مشہور زمانہ اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی کر ڈالاہے اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین اور ان کے مداح بھرپور تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔
پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں، کورونا وائرس سے بچاؤ اور شوبز سرگرمیوں سے عارضی دوری اختیار کی ہوئی ہے اور ان دنوں امریکہ میں موجود ہیں،سوشل میڈیا پر ان کے ڈانس کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ساتھ ان کی دوست بھی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مشہور شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامرکی سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں، اداکارہ کے مداح بھی ان کے ویڈیو اورتصاویر سامنے آنے پر مختلف تبصرے کرتے ہیں،کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ان دنوں شوبز سے عارضی دور اختیار کی ہوئی ہے،اداکارہ ہانیہ عامرکی اپنی دوست مدیحہ عظمت کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
اداکارہ ہانیہ عامر امریکہ میں ہیں، ڈانس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا کہ بہت ہی کیجوئل ڈانس کا انتظار کرتے ہوئے اپنی دوست مدیحہ عظمت کے ساتھ، ویڈیو سامنے آنے پر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاوری گرل دنانیر کی ویڈیووائرل ہوئی تھی،اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹیبل پر کھا نا لگا ہوا ہے جس پر بہت سے دوست ایک ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔
اس دوران ہانیہ عامر دنا نیر کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلا رہی ہیں،کھانا کھاتے وقت دنا نیر کی توجہ کسی اور جانب مبذول ہوئی تو ہانیہ عامر نے پیار بھر انداز میں ڈانٹتے ہوئے دنا نیر کی توجہ کھانے کی طرف کرائی اور پھر کھانا کھلایا۔ انسٹا گرام پر اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے کمنٹس کی لا ئن لگ گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close