انٹرٹینمنٹ

انوشکا شرما نے والد اور بیٹی کی پیار بھری تصویر شیئر کردی

  ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے نواسی اور نانا کی پیار بھری تصویر شیئر کردی۔

اپنے والد اجے کمار کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ماضی کی کئی تصاویر شیئر کیں ساتھ ہی انہوں نے اپنی بیٹی اور نانا کی تصویر بھی شیئر کی۔

انوشکا شرما کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر کو انکے اکائونٹ پر اداکارہ کترینہ کیف سمیت دیگر مداحوں نے خوب پسند کیا۔

انوشکا شرما نے اپنی پوسٹ کے ساتھ اپنے والد کے لئے محبت بھرا پیغام بھی لکھا۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما رواں سال 11 جنوری کو بیٹی کے والدین بنے تھے جس کا نام انہوں نے وامیکا رکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close