انٹرٹینمنٹسندھ

احساس ہوگیا میں باغی نہیں رومانٹک ہوں،ماہرہ خان

کراچی (27 مارچ2021ء) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے مداح کو پیار سے متعلق پیار بھرا جواب دیا ہے۔گزشتہ روز ماہرہ خان نے اپنی دلکش تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا تھا کہ مجھے احساس ہوگیا ہے کہ میں باغی نہیں ہوں بلکہ صرف رومانٹک ہوں۔

ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر 2ہزار 300 سے زائد کمنٹس لکھے گئے پر اداکارہ نے ایک خاص مداح کو جواب دینا پسند کیا۔

ماہرہ خان کی پوسٹ پر ایک شخص نے لکھا کہ مجھے احساس ہوگیا ہے کہ مجھے آپ سے محبت ہوگئی ہے۔ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ’محبت ہونا اچھا ہے۔ ہے نا ‘۔ماہرہ خان کے اس جواب کو 325 لوگوں نے پسند کیا جبکہ مجموعی طور پر ان کی تصویر کو 3لاکھ 32ہزار سے زائد صارفین نے پسند کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close