انٹرٹینمنٹ

معروف بھارتی گلوکار دلجان کار حادثے میں چل بسا

تفصیلات: کے مطابق بھارت کے معروف گلوکار دلجان امرتسر کے قریب جنڈیالہ گورو کے قریب خوفناک کار حادثے کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے۔

دلجان 2012 میں بھارتی اور پاکستانی گلوکاروں کے مقابلے ’سرکشیترا‘ کے رنر آپ قرار پائے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دلجان کرتار پور سے امرتسر جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی ہے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

گلوکار خوفناک حادثے کے نتیجے میں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔دلجان کی فیملی کینیڈا میں مقیم تھی اور وہ گاڑی میں اکیلے سوار تھے۔

 

Punjabi singer Diljaan Singh killed in road accident near Amritsar

 

پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب نے یہ خبر مداحوں کے لئے صدمے کا باعث بنی۔دلجان کی دو روز قبل شئیر کی گئی پوسٹ کے مطابق ان کے نئے گانے جلد ریلیز کیے جانے تھے تاہم آج وہ اس حادثے کا شکار ہو کر چل بسے۔ بھارتی اور پاکستانی گلوکاروں کے مقابلے ’سرکشیترا‘ میں شریک ہونے کی وجہ سے انہیں پاکستان میں بھی پسند کیا جاتا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close