انٹرٹینمنٹ

یاسر حسین نے اداکارہ اقراء عزیزکو کس جانور سے تشبیہ دی?ویڈیو وائرل

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین کی جانب سے اہلیہ، معروف اداکارہ اقراء عزیز کو رکشے کے پیچھے لٹکے بندر سے مشابہ قرار دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی یاسر حسین اور اقراء عزیز کی ایک دلچسپ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھنے کے بعد مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب اقراء عزیز کی خوبصورتی کے گُن گائے جا رہے ہیں اور اُن کی طرف داری بھی کی جا رہی ہے۔

 

 

انٹرنیٹ پر یاسر حسین اور اقراء عزیز کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ فنکار جوڑی اپنی گاڑی میں موجود کہیں جا رہے ہیں اور راستے میں ٹریفک جام ہونے کے دوران اِن کی گاڑی کے آگے ایک رکشہ کھڑا ہوا ہے۔

 

 

یاسر حسین کی جانب سے بدر کی ویڈیو بناتے ہوئے کیمرے کا رُخ اقراء عزیز کی جانب موڑ دیا گیا ہے جس پر اقراء عزیز ہنستے ہوئے پوچھتی ہیں کہ ’کیا یہ میں ہوں؟‘ جس پر یاسر حسین کا کہنا ہے کہ بندر اور اقراء آپس میں بہت مِل رہے ہیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close