انٹرٹینمنٹ

دنا نیر کا ساحل کنارے کروایا گیا نیا فوٹو شوٹ انٹرنیٹ پر خوب وائرل

پاکستان سمیت دنیا بھر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی مختصر سی ویڈیو کے سبب وائرل ہونے والی دنا نیر مبین سے متعلق امکانات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ وہ اب پاکستان شوبز انڈسٹری میں بھی جَلد قدم رکھنے والی ہیں۔

دنا نیر اکثر و بیشتر پاکستان کی معروف فنکار شخصیات کے ساتھ بھی سوشل میڈیا پر نظر آ تی رہتی ہیں۔

دنا نیر مبین کی ڈمپل گرل ہانیہ عامر کے ساتھ بھی دوستی کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

حال ہی میں دنا نیر مبین کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں اُنہیں ساحل کنارے تصویریں بنواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دنا نیر مبین کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصوریر کے کیپشن میں پوچھا گیا ہے اُن کی اس تصویر میں وہ زیادہ بہتر پوز دے کر تصویر بنوا رہی ہیں یا اُن کے پیچھے نظر آ نے والا اونٹ۔

دنا نیر مبین کی ان تصاویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close