انٹرٹینمنٹ

اداکارہ بھومی پیڈنیکر بھی عالمی وبا کا شکار

بالی ووڈ: اداکارہ بھومی پیڈنیکر بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں ۔

اداکار وکی کوشل اوراداکارہ بھومی پیڈنیکر فلم ’مسٹر لیلی‘ کے لیے دوسری بار ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، دونوں فنکاروں کے کورونا وائرس کے شکار ہونے کے بعد ان کی فلم کی شوٹنگ رُک گئی ہے۔

دونوں اداکاروں کی جانب سے اپنے کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق چاہنے والوں کو سوشل میڈیا پر بتایا گیا ہے، یہ دونوں اداکار اس وقت تمام ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے گھر میں قرنطینہ میں ہیں۔

دنیا بھر کی طرح ممبئی شہر میں بھی کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے جہاں روز مرہ زندگی کے معاملات متاثر ہیں وہیں بالی ووڈ کی کئی فلموں کی شوٹنگ بھی متاثر ہوئی ہے۔

وکی اور بھومی کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے ان کے آنے والے پروجیکٹ ’مسٹر لیلی‘ کی شوٹنگ بھی رک گئی ہے۔

فلم کی شوٹنگ کے لیے موجود باقی جونیئر فنکاروں نے بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا ہے تاہم ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

اس سے قبل اکشے کمار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فلم ’رام سیٹو‘ کی شوٹنگ روک دی گئی تھی جبکہ اکشے کو کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close