انٹرٹینمنٹ

کنول آفتاب کی شوہر ذوالقرنین سکندر کے ہمراہ پہلی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف نو بیاہتا ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی شوہر ٹک ٹاکر ذوالقرنین کے ہمراہ شادی کے بعد بنائی گئی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔

پاکستان کی ٹک ٹک فہرست میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے اپنے قریبی دوست ذوالقرنین سے گزشتہ ہفتے شادی کی تھی۔.

نوبیاہتا ٹک ٹاک جوڑے کی اب شادی کے بعد ایک ساتھ بنائی گئی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں شادی کے جوڑے میں ملبوس نہایت خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔

دونوں کی شادی سے قبل ادا کی جانے والی رسومات سے لے کر نکاح تک کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈٰا پر وائرل ہوئیں جنہیں دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا گیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close