انٹرٹینمنٹ

ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا

پاکستان کی صفِ اول کی ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

کنول آفتاب کا ڈرامہ ’اوئے موٹی‘ نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا جس میں ان کے ساتھ بطور ہیرو فرقان قریشی نظر آئے۔

ٹک ٹاکر کے ایک قسط پر مبنی ڈرامے میں مداح کنول آفتاب کی اداکاری کو خوب سراہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ’اوئے موٹی‘ سماجی پہلوؤں پر مبنی ایک قسط کا ڈرامہ ہوتا ہے، ’اوئے موٹی‘ کی اب تک 9 مختلف اقساط نشر کی جاچکی ہیں۔

یاد رہے کہ کنول آفتاب ذوالقرنین سکندر کے ساتھ حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

دونوں کی جوڑی کو سوشل میڈیا پرخوب پسند کیا جاتا ہے ، ٹک ٹاکر کی شادی کی تقریبات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی دن زیرگردش رہی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close