انٹرٹینمنٹ

بے وفائی کرنے پراپنے شریک حیات کو خواتین زیادہ معاف کرتی ہیں یا مرد؟ جواب انتہائی حیران کن

اوٹاوا: اپنے بے وفا شریک حیات کو معاف کرنے کا رویہ مردوں میں زیادہ پایا جاتا ہے یا خواتین میں؟ نئی تحقیق میں ماہرین نے اس سوال کا حیران کن جواب دے دیا ہے۔

 

یہ تحقیق شادی شدہ لوگوں کو بے وفائی کے مواقع فراہم کرنے والے کینیڈین آن لائن پلیٹ فارم ایشلے میڈیسن کی طرف سے کروائی گئی ہے۔
اس تحقیق میں ایشلے میڈیسن کے 3ہزار ممبرز سے سوالات پوچھے گئے اور ان کے جوابات سے ماہرین اس حیران کن نتیجے پر پہنچے کہ خواتین کی نسبت مرد اپنی بے وفا شریک حیات کو زیادہ معاف کر دیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جب ان ممبرز سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے شریک حیات کو بے وفائی کرنے پر معاف کر دیں گے؟
جواب میں 86فیصد مردوں نے کہا کہ ہاں ہم اپنی بیویوں کو بے وفائی کرنے پر معاف کر دیں گے جبکہ خواتین میں یہ شرح 82فیصد پائی گئی۔

قبل ازیں کتنے مرد اور عورتیں اپنے شریک حیات کو بے وفائی پر معاف کر چکے تھے؟
اس میں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ نکلی۔ اس سوال کے جواب میں 86فیصد خواتین نے بتایا کہ ان کے شوہر ان کے ساتھ بے وفائی کر چکے ہیں اور پکڑے جانے پر وہ انہیں معاف کر چکی ہیں۔ مردوں میں یہ شرح 80فیصد رہی۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ اور ماہر نفسیات لوسی بیئرزفورڈ کا کہنا تھا کہ”جب بے وفائی کی بات آئے تو مرد اس بات پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہیں کہ جسمانی اعتبار سے کیا ہوا ہے۔ خواتین اس کے برعکس سوچتی ہیں اور اپنے شریک حیات کے کسی غیر عورت کے ساتھ سوشل میڈیا پر تعلق یا کھانے پر ملاقات کوبھی انتہائی سنجیدہ لیتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close